سچن ٹنڈولکر کی سوانح عمری کی کتاب آخر کار منظر عام پر آ گ

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی سوانح عمری کی کتاب آخر کار منظر عام پر آ گئی۔ سابق کپتان نے آب بیتی کی کتاب سب سے پہلے اپنی والدہ کو پیش کی۔

ممبئی: () دنیائے کرکٹ کے بڑے ستارے سچن ٹنڈولکر کیسے ابھرے اور چھا گئے۔ ممبئی میں سابق کپتان کی چوبیس سالہ کرکٹ داستان پر مشتمل سوانح عمری Playing It My Way کی تقریب رونمائی ہو گئی۔ تقریب میں لیجنڈ سنیل گواسکر، دلیپ ونگسارکر اور روی شاستری سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ماسٹر بلاسٹر نے اپنی سوانح عمری کی کتاب سب سے پہلے اپنی والدہ کو دی پھر اپنے بچپن کے کوچ Achrekar کو دی۔ باقائدہ رونمائی کے بعد کتاب وصول کرنے والے کوئی نامی گرامی شخص نہیں تھے بلکہ وہیل چیئر پر بیٹھے شخص تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.