وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان بھی امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، سپہ سالار بھی میرے ساتھ تھے اور وہ امدادی کاموں کو لیڈ کر رہے ہیں۔کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کے پی میں فلیش فلڈنگ سے جانی نقصان ہوا ہے، دو دن قبل ہم بونیر گئے وہاں سیلاب سے بے پناہ جانی نقصان ہوا، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کا بھرپور ہاتھ بٹایا ہے، وفاقی وزرا نے امدادی کاموں میں صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ امیر مقام کی قیادت میں بھرپور طریقے سے امدادی کام جاری ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھجوایا ہے، افواج پاکستان نے مشکل ترین علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو نکالا۔
تبصرے بند ہیں.