نیویارک (شوبزڈیسک)طویل انتظار کے بعد بالآخر ہولی وڈ کی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔’ونڈر وومن 1984‘ کا پہلا ٹریلر گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے ساتھ ہی فلم کو رواں برس جون میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ابتدائی طور پر ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر 2019 میں ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا گیا تھا لیکن بعد ازاں پروڈکشن ہاؤس وارنر برادرز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کو جون 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن پھر دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلنے کے باعث ایک بار پھر ’ونڈر وومن 1984‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے اسے اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔لیکن اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے جس کی وجہ سے اب ایک بار پھر ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز اکتوبر تک مؤخر کردی گئی۔نشریاتی اداے انسائیڈر کے مطابق وارنر برادرز نے ’ونڈر وومن 1984‘ کا نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو 2 اکتوبر 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔اگرچہ نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے تاہم ٹریلر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ نہیں دی گئی اور نیا ٹریلر سامنے آنے سے کئی افواہیں بھی ختم ہوگئیں۔ٹریلر میں جہاں گال گدوت کو ایکشن میں اپنے حریفوں کو مات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں رومانس میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔گال گدوت ’ونڈر وومن 1984‘ میں اپنی 2017 کی فلم ’ونڈر وومن‘ کا سیکوئل اور اس میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ اپنے کردار ڈیانا کو ادا کرتی دکھائی دیں گی۔نئی فلم میں 47 سالہ اداکارہ کرسٹین وگ کو بھی سپر ولن لیڈی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو فلم میں سپر لیڈی ہیرو کو تنگ کرتی دکھائی دیں گی۔
تبصرے بند ہیں.