اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی انڈسٹریز پر سپر ٹیکس لگانے کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تمام سیکٹرز پر 4 فیصد اور 13 مخصوص سیکٹرز پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا گیا ہے جس کے بعد ان سیکٹرز پر ٹیکس 29 فیصد سے 39 فیصد ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس بجٹ خسارے میں کمی کے لیے ایک بار لگایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.