Latest National, International, Sports & Business News

سپریم کورٹ کے سابق جج عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے

لاہور(این این آئی)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔اب اس اپیل کی سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے،جونہی تاریخ کا فیصلہ ہوگا،پی سی بی اس کاا اعلان کردے گا۔

تبصرے بند ہیں.