سٹیگزبینڈرمضان میں کوئی شو نہیں کرے گا

کراچی: سٹیگزبینڈنے رمضان المبارک میں اپنی تمام مصروفیات کومحدودکرتے ہوئے نئے البم کے لیے کام کرنے کافیصلہ کیاہے۔ معروف گلوکارفیصل کپاڈیہ ،اوربلال مقصودکاکہنا ہے کہ ان دنوں ہم کچھ نئے گانوں کی ریکارڈنگ کے لیے کام کررہے ہیں ۔انھوں نے بتایاکہ ہم نے اس بارسوچاہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی ملکی اورغیرملکی شوکے لیے حامی نہیں بھرینگے جب کہ کسی ریکارڈنگ کے لیے بھی نہ جانے کافیصلہ کیاہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے رایل سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں ہمارے کام کوپسندکیاجاتاہے ہماری بھی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کی امیدوں پرپورااترتے ہوئے کام کریں۔ تاکہ لوگ ہمارے کام کودیرتک ذہنوں میں رکھ سکیں ایک سوال کے جواب میں بلال مقصودکہنا تھا کہ حال ہی میں گایاجانے والاگانا’میں تودیکھونگاکوعالمی سطح پرپسندکیاگیاہے اس گانے کوگانے کی وجہ عوام کے مسائل کواجاگرکرنا ہے ہمارے شاعر اورفنکارلوگوں کے روزمرہ کے مسئلوں کواپنے کام کے ذریعے ایوانوں تک پہنچاسکتے ہیں

تبصرے بند ہیں.