سٹیوو اور مارک وا عمر کی نصف سنچری مکمل کر گئے

سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا اور مارک وا عمر کی نصف سنچری مکمل کر گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے دونوں بھائیوں کو سالگرہ پر مبارکباد کی ٹوئٹ

سڈنی: (وی ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا اور ان کے جڑواں بھائی مارک وا کو 50ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیووا اور ان کے جڑواں بھائی مارک وا اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دونوں جڑواں بھائیوں نے کینگروز ٹیم کے لئے 90ء کی دہائی میں بیش بہا خدمات پیش کی۔ سابق کپتان سٹیو وا کی ہی قیادت میں 1999ء میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور یہی ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کے لئے آخری ثابت ہوا جس کے بعد سے قومی ٹیم کوئی ورلڈ کپ فائنل میچ نہی کھیل سکی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دونوں جڑواں بھائیوں کی کینگروز ٹیم کے لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی سالگرہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ –

تبصرے بند ہیں.