انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کیلئے ظہیر عباس کا نام بھجوانے کا فیصل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا نام بھیجوانے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور:، ویب ڈیسک) پی سی بی نے سابق بیٹسمین اور ایشین بریڈ مین کے نام سے شہرت رکھنے والے ظہیر عباس کا نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل سابق بلے باز ماجد خان کا نام بھی آئی سی سی کی صدارت کیلئے لیا جا رہا تھا تاہم قرعہ ایشین بریڈ کے نام کا نکل آیا ہے۔ 24 جولاائی 1947 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے ظہیر عباس کا شمار ماضی کے عظیم بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 78 ٹیسٹ میچ کھیل کر 5062 رنز جبکہ 62 ون ڈے میچز کھیل کر 2572 رنز بنائے۔ وہ چند پیشہ ور کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جو کھیل کے دوران ہمیشہ چشمہ پہنتے تھے۔ 1982/1983 میں انہوں نے ایک روزہ میچوں میں مسلسل تین سنچریاں سکور کرنے والے پہلے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.