سٹاک مارکیٹ 6 سال بعد 50 ہزار پوائنٹس سے متجاوز

مثبت ملکی معیشت کے اشارے ملنے لگے، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت 6 سال بعد 100 انڈیکس 50 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔یاد رہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 601 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 238 پوائنٹس اضافے سے 49731 پر بند ہوا۔

تبصرے بند ہیں.