Latest National, International, Sports & Business News

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر 283.76 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے پر آگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.