کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 236 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کلیدی شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی جن میں آٹو موبائل اسمبلی، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں، بڑی کمپنیوں جیسے اے آر ایل، حبکو، ماری، پی او ایل، پی ایس او، ایس این جی پی، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.