سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی سے تاریخ رقم

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ڈیل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، مارکیٹ کھلتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ہے، غیر معمولی تیزی کے بعد کاروبار کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا تھا جسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 2 ہزار 298 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 750 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ قبل ازیں سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کے باعث کاروبار کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا تھا، 5 فی صد اپر کیپ میکانزم کی وجہ سے ٹریڈنگ روکی گئی، کیونکہ یہ قانون ہے کہ اگر 5 فیصد تک مارکیٹ میں کمی ہو یا بڑھے تو ایک گھنٹے کیلئے کاروبار معطل کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.