سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو گئی

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فی تولہ قیمت سات سو روپے کم ہو گئی۔ تین روز میں نرخ سترہ سو روپے فی تولہ کم ہوئے۔

کراچی: ) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد سونے کی نئی قیمت انچاس ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چھ سو روپے کمی سے بیالیس ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ایک روز قبل سونے کے نرخ ساڑھے چھ سو روپے فی تولہ کم ہوئے تھے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گیارہ ڈالر کمی سے گیارہ سو پچانوے ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.