سونے کی فی تولہ قیمت میں 2150 روپے اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 150 روپے اضافے کے بعد 54 ہزار 800 روپے ہوگئی. آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 65 ڈالر اضافے کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 150 اور فی 10 گرام قیمت میں ایک ہزار 843 روپے اضافے کے بعد بالترتیب 54ہزار 800 روپے اور 46 ہزار 971 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں بالترتیب 250 اور 214 روپے کمی ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.