سونم کی فلم ’’رانجھنا‘‘ کے میوزک رائٹس چھ کروڑ میں فروخت

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی فلم’’رانجھنا کے میوزک رائٹس چھ کروڑ روپے میں فروخت کردیے گئے۔ سونم کپور اور دھنوش کی فلم رانجھنا کا ویسے تو ایک ہی گانا ریلیز کیا گیا ہے مگر شاید اے آر رحمان کا نام ہی کافی ہے جبھی تو اس کے میوزک رائٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے عام طورپر جب تک اسٹار کاسٹ تگژی نہ ہو تو اتنی رقم ملنا مشکل ہی سمجھا جاتا ہے گجنی اور راک اسٹار کی موسیقی بھی اے آر رحمان نے ترتیب دی تھی اور ان فلموں کی موسیقی کے حقوق بھی اچھی قیمت پر فروخت ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ سونم کپور کی دو فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں ۔اس کے ساتھ بھی اداکارہ نے ماضی کی مشہور فلم’’ خوبصورت ‘‘کے ری میک کے لیے بھی معاہدہ کر لیا ہے ۔ 27 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ری میک فلم 2014 ء کے دوران سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ اس میں میرا لیڈنگ لیڈی رول ہو گا ۔جس کا ماضی کے مشہور للیتا کے کردار سے مقابلہ کیا جا سکے گا۔

تبصرے بند ہیں.