سونم نے رنبیر کی بیوی بننے کے لئے رضامندی ظاہر کردی

ممبئی: 

بالی ووڈ میں کرئیر کا ایک ساتھ آغاز کرنے والے رنبیر اور سونم کپور اب ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہے ہیں جہاں اداکارہ رنبیر کی بیوی بنیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے رنبیر کا انتخاب تو پہلے ہی کرلیا تھا تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا لیکن اب فلم میں اداکارہ سونم کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.