سونا 550 روپے مہنگا، تولہ قیمت 50 ہزار 450 روپے ہو گئی

کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت17 ڈالر کے اضافے سے1335 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550 روپے اور471 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43242 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت20 روپے کے اضافے سے670 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی19.20 روپے کے اضافے سے574.28 روپے ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.