بنگلا دیش میں مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن مکمل، غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنیوالے تمام دہشت گرد ہلاک

ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت میں مغویوں کی بازیابی کے لئے شروع کیا جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ سفارتی علاقے میں واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ہوٹل کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش آرمی کے کمانڈوز نے آپریشن کر کے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ سے مغویوں کو بازیاب کراکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ بنگلادیشی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل مسعود کہ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 3 غیر ملکیوں سمیت 13 شہریوں کو بازیاب کرایا گیا، بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں جاپانی، بھارتی اور ارجنٹائن کا شہری شامل ہے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.