سوناکشی اوررنویر کی فلم ’’لٹیرا‘‘ 5 جولائی کوریلیز کی جائے گی

ممبئی: سوناکشی سنہا اور رنویر سنگھ کی نئی رومانٹک فلم’’لٹیرا‘‘5 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ بالی ووڈ کی نئی پیشکش لٹیرا میں پہلی بار سوناکشی سنہا اور رنویر سنگھ ایک ساتھ عشق لڑاتے بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے، فلم 1950 کے دور پر مبنی ہے اور اس میں رنویر نے چوروں کے گرو ہ کے سرغنہ کا کردار ادا کیا ہے۔ لٹیرا ڈرامائی رنگ سے بھرپور ہے اور اس کو ایکتا کپور اور سوبا کپور نے پروڈیوس کیا ہے،فلم کی موسیقی امیت تریویڈی نے دی ہے اور اسے 5 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے

تبصرے بند ہیں.