سوشل میڈیا ایپ کی بندش مسئلے کا حل نہیں، کنول شوذب

ہمیں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پاکستا ن تحریکِ انصاف کی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ کی بندش مسئلے کا حل نہیں۔ایک انٹرویومیں رہنما پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ ٹیکنالوجی جس طرح ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہورہی ہے، ویسے ہی یہاں بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پہلے یوٹیوب بند کی گئی، لیکن وہ متبادل ذرائع سے چل رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قابلِ اعتراض مواد کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.