سنی لیون2017 میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ

ممبئی: 

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

2017 اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ رواں سال بھارتی فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ اسٹارز کی زندگی میں بہت کچھ ہوا، کچھ ستارے اپنی فلموں اور اداکاری سے لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے جب کہ کچھ اسٹارز نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ ان ہی میں بالی ووڈ کی بےبی ڈول سنی لیون بھی ہیں جو گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی بالی ووڈ کی نمبر ون اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔ سنی لیون کےعلاوہ پریانکا، ایشوریا اور دپیکاپڈوکون کو بھی لوگوں کی بڑی تعداد نےانٹرنیٹ پر سرچ کیا۔

تبصرے بند ہیں.