سنگاپور عالمی فٹبال میچ فکسنگ کا بڑا کھلاڑی

سنگاپور: سنگاپور عالمی میچ فکسنگ کا ایک بڑا ”کھلاڑی” بن گیا، دنیا کے انتہائی چھوٹے اور مالدار ممالک میں سے ایک سنگاپور کو مہم جو جذبے کے ساتھ جڑوں میں موجود قمار بازی کلچر نے ان غلط کاموں میں الجھایا۔ برطانیہ میں ایک اسکینڈل پر سنگاپور کے 2 افراد کی حراست نے ایک بار پھر اپنی صفائی پسندی، قانون کی حکمرانی اور ارب پتی افراد کی کثرت پر مشہور جنوبی مشرقی ایشیائی ملک کو بدنامی کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔ اتنی خصوصیات، اہم ارکان کی حراست اور پولیس کی حفاظت کے باوجود سنگاپور دنیا بھر میں میچز کی دھاندلیوں میں ملوث ہے۔ 33 سالہ چن سنکرن اور 43 برس کے کرشنا سنجے گنیشام کو ایک اسٹنگ ویڈیو ٹیپ کے بعد برطانوی پولیس نے حراست میں لیکر کم درجے ٹائر کے گیمز میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ گرفتاری سنگاپور کے مبینہ میچ فکسرز اور اہم افراد بشمول ماسٹر مائنڈ دان تان کیخلاف کارروائی اور حراست کے بعد چند ماہ میں ہی عمل میں آئی۔ فن لینڈ میں قید اور اب ہنگری میں پولیس کی حفاظت میں موجود سنگاپور کے بدنام زمانہ فکسر ولسن راج پیرومل نے انگلش اسکینڈل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.