سنچورین ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار، فالو آن ہو گیا

سنچورین……سنچورین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم مشکلات کا شکار ہے، فالو آن کا شکار ہونے کے بعد مہمان ٹیم دوسری اننگز میں بھی76 کے اسکور پر2 کھلاڑی پویلینلوٹ گئے ہیں۔سنچورین میں جاری میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے بالرز چھائے رہے۔پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 201 رنز پر آوٹ کردیا،اس کے بعد دوسری اننگز میں بھی انہیں دو کھلاڑیوں سے محروم کردیا۔ڈیون اسمتھ35 اورکریگ براتھویٹ 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ورنن فلانڈرنے پہلی اننگز میں 4، دوسری میں ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹ پر 76 رنز بنالئے تھے، لیون جونسن 33 اور مارلن سیموئیل13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جنوبی افریقا کو اب بھی 275 رنز کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.