جلد پر اعتماد انداز میں باولنگ کرانے میں کامیاب ہو جائوں گا،سعید اجمل

لاہور………غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے پہلا میچ کھیلا ہے ، آہستہ آہستہ ردہم میں آجائیں گے،ان پر کوئی دباو نہیں ہے ۔سعید اجمل معطلی کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیئے ، انہوں نے پاکستان اے کی جانب سے کینیا کے خلاف میچ میں 6 اوورز کرائے، کوئی اوور میڈن پھینکے بغیر انہوں نے 23 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ۔ سعید اجمل کے تبدیل شدہ باولنگ ایکشن کی وجہ سے ان کی باولنگ خاصی بے ضرر دکھائی دی ۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ان پر کوئی دباو نہیں ہے ۔ تین ماہ بعد میچ کھیل کر اچھا محسوس کر رہے ہیں ، جلد پر اعتماد انداز میں باولنگ کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے،کنڈیشنز اسپن باولنگ کے لیئے سود مند نہیں تھیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھارت سے کرانے کا رادہ رکھتا ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق ایک بار پھر مختصر وقت کے لیئے ان باولرز کے ساتھ ہوں گے ۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ویزہ کے حصول کے بعد بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کب بائیو مکینک ٹیسٹ ہو گا

تبصرے بند ہیں.