سنچریوں پر ففٹیز بھاری، بلوچستان نے فتح کو گلے لگا لیا

کراچی:  پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلوچستان نے اسلام آباد کے خلاف 3 وکٹ سے فتح کو گلے لگا لیا، اظہر علی نے 80 اور عمر اکمل نے 59رنز بنا کر ٹیم کو ہدف تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اسلام آباد نے مقررہ 50 اوورز میں  8 وکٹ پر315 کا عمدہ اسکور بنایا، ٹیم کو39 رنز کے اسکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، شرجیل خان 13 رنز بنانے کے بعد اویس ضیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، اس کے بعد امام الحق نے کامران اکمل کے ساتھ مل کر حریف بولرز کا بھرکس نکال دیا، انھوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 197 رنز جوڑے، 40.2 اوورز میں 236 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق 102 رنز بنانے کے بعد بلاول بھٹی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، کامران اکمل نے134 رنز اسکور کیے، بلاول بھٹی کو57 رنز کے عوض 3 وکٹیں ملیں، عثمان میر نے 62 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

تبصرے بند ہیں.