Latest National, International, Sports & Business News

سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتہ کو بند رہیں گے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر گیس ناغہ میں اچانک اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق گیس نظام میں سپلائی کم ہوجانے کے سبب  ہفتہ کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بندرکھنے کا اعلان کیا ۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق فیصلے سے بسوں میں سفر کرنے والے شدید تکلیف کا شکار ہوں گے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی اچانک سی این جی پمپس بند کیے جانے سے عوام بسوں کی چھتوں پر سفر کے لیے مجبور ہوگئے تھے، اب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے بعد اتوار کو صبح 8 بجے کھلیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.