سندھ میں سیلاب سے 1200 صحت کے مراکز تباہ ہوئے: وزیر صحت

عذرا پیچوہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے علاوہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے این جی اوز بھی اپنے اپنے کیپمس لگارہی ہیں۔

عذرا پیچوہو  کے مطابق سندھ میں یومیہ 70ہزار سیلاب متاثرین کو طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے، کئی جگہوں پر راستہ نہ ہونے سے دشواری کا سامنا ہے اور اب تک 8 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کو طبی امداد دی جاچکی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ صوبے بھر میں ڈینگی کے 2000 کیسز  بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مفادات کو نہیں عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا منچھر جھیل کو محکمہ آبپاشی کی تجویز پر لگائے گئے دو کٹ سے سیہون کی پانچ یوسی متاثر ہورہی ہیں جو وزیر اعلیٰ کے حلقے میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.