سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے۔

تبصرے بند ہیں.