سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج و رینجرز کی تعیناتی سے حکومت نے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا جس میں وفاقی حکومت نے اپنے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں بتایا گیا ہے کہ حساس ترین اور حساس پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی کے لیے 20 ہزار اہل کار درکار ہوں گے، جی ایچ کیو کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اہل کار فراہم نہیں کر سکتے۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز صرف کوئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.