سنجے نے سابقہ بیویوں کو فلم ’سنجو‘ میں شامل نہ کرنے پرخاموشی توڑ دی

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے شہرت پانے والے اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ نے بھارت بھر میں ریکارڈ کمائی کرکے متعدد اعزاز حاصل کیے لیکن فلم میں سنجے دت سے جڑی اہم باتوں کو فراموش کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

سنجے کی بیٹی تریشالا دت بھی اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کے اور اپنی والدہ یعنی سنجے دت کی پہلی بیوی کا تذکرہ نہ ہونے پر خوش دکھائی نہیں دیں تاہم سنجے دت نے اپنی بیویوں سے متعلق جاری خبروں پر لب کشائی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ جب فلم کی کہانی لکھی جارہی تھی تو میں نے فلم میکر سے اپنی زندگی سے جڑی متعدد خواتین سے متعلق معلومات انہیں فراہم کیں لیکن میں نے انہیں یہ نہیں کہا کہ کس کو فلم میں شامل کرنا ہے اور کس کو نہیں۔

تبصرے بند ہیں.