واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے ساحل سے خطرناک سیلی نامی طوفان کے ٹکرانے کی پیش گوئی پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان وائٹ ہاوس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جوڈ ڈیری نے ٹوئٹ کے ذریعے کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکی ساحل پر لوگوں کو طوفان سیلی سے بچانے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ۔جوڈ ڈیری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردیہے اور انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ تباہی کے وقت مقامی اور قبائلی برادری کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔قومی سمندری طوفان مرکز (این ایچ سی)نے منگل کے روز انتباہ جاری کیا تھا کہ طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.