غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ہنامنور کوریا کے جنوبی جزیرے سے ٹکراگیا ہے جس کے بعد ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔
طوفان کے باعث جنوبی کوریا کے جزیرے میں تیزبارشیں اور سمندری لہریں بلند ہونے لگیں۔
جنوبی کوریا کے جنوب مغربی ریجن میں ہر طرح کی ٹرین سروس کو منسوخ کردیا گیا جب کہ 120 پروازیں بھی معطل کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ملک میں تعلیمی ادارے اور دفاتروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ طوفان اب جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث وہاں 35 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے۔
تبصرے بند ہیں.