سمر اولمپکس گیمز، ہیمبرگ سٹی کو نمائندہ شہر کے طور پیش کرنے کا اعلان

جرمن کی اولمپک اسپورٹس کنفیڈریشن نے 2024 میں ہونے والی سمر اولمپکس گیمز کے لیے دارالحکومت برلن کی بجائے ہیمبرگ سٹی کو نمائندہ شہر کے طور پر bid میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

فرینکفرٹ:پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمنی کی اولمپکس اسپورٹس کنفیڈریشن کے چیرمین ALFONS HOERMANN نے اعلان کیا کہ کثرت رائے سے 2024 میں ہونے والی اولمپکس گیمز کے لیے برلن کی بجائے ہیمبرگ سٹی کا انتخاب کر لیا گیا۔ ALFONS HOERMANN کا کہنا تھا کہ ہیمبرگ میں کھیلوں کے انعقاد سے شمالی جرمنی میں ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ہمیبرگ سٹی میں اولمپکس کی حمایت پر برلن کی مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اب ہیمبرگ سٹی کو نمائندہ شہر کے طور پر bid میں پیش کیا جائے گا۔ 2024 میں ہونے والے اولمپکس مقابلے کہاں منعقد ہوں گے اس کا فیصلہ 2017 میں ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.