سلمان خان کا نئی فلم مینٹل کا نام تبدیل کرنے پر غور
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ایک فوجی کی کہانی پر مبنی ہے اور یوم جمہوریہ کے حوالے سے اسکا نام “جے ہو” رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔فلم دو ہزار چھ کی آندھرا پردیش کے اداکار چرن جیوی کی فلم “سٹالن”کا ری میک ہے۔ فلم میں بھارتی فوج کے ایک میجر کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی زندگی کی ایک ہی خواہش ہے کہ دنیا کو عام شہری کے لئے امن کا گہوارہ بنا دے،فلم اگلے برس چوبیس جنوری کو ریلیز کئے جانے کی توقع ہے
تبصرے بند ہیں.