سلمان اور لولیا رشتہ ازدواج میں منسلک، رومانوی میڈیا

ممبئی: رومانیہ کے میڈیا نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور ان کی موجودہ گرل فرینڈ لولیاوینتر کے رزشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا دعویٰ کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینترکو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے یہی نہیں بلکہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی لولیا کو سیٹ پر دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں شخصیات کی شادی کی خبریں کئی بار زیر گردش رہی ہیں جس کی سلو میاں ہمیشہ سے ہی تردید کرتے رہے ہیں لیکن اب رومانیہ  کے میڈیا نے سلمان خان کی شادی سے متعلق بڑا دعوی کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.