سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن پر تیار رپورٹ جاری

پابندی کا شکار سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن پر تیار رپورٹ برطانوی نشریاتی ادارے نے جاری کر دی۔ جادوگر اسپنر نے تمام اڑتالیس گیندیں غیر قانونی کیں ۔

لندن: () دی گارڈین کے مطابق بریسبین سے جاری سعید اجمل کے غیر قانونی بولنگ ایکشن پر جاری رپورٹ 23 صفحات پر مشتمل ہے۔ سعید اجمل نے 8اوور کے دوران ایک بھی بال قانونی نہیں کرائی۔ جادو گر اسپنر نے ان اوورز میں OVER اور AROUND دی وکٹ سے گیندیں کرائیں جن میں ان کی تیز اور “دوسرا” کی ورائٹی بھی شامل تھی ۔ رپورٹ کے مطابق سعید اجمل نے بعض اوورز میں 6 سے زائد گیندیں کرائیں۔ قانونی ایکشن کے مطابق بولر 15 ڈگری تک بازو کو خم دے سکتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.