سعید اجمل نے ساری توجہ ایکشن درست کرنے کی طرف کر لی

آئی سی سی کی جانب سے پابندی لگنے کے بعد سپنر سعید اجمل نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بجائے اپنے ایکشن کی درستگی کی طرف توجہ مرکوز کر دی ہے۔ آئی سی سی نے اجمل پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی کوئی پابندی نہیں لگائی۔

لاہور (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق سعید اجمل کے ایکشن کی بحالی کا پروگرام آئندہ پیر سے شروع کر دےا گا ، جب کہ ثقلین مشتاق 22 ستمبر تک اس میں شامل ہو جائے گا۔ اس سے قبل فیصل آباد وولوز کی ٹیم میں سعید اجمل کا نام شامل کیا گیا تھا ، تا ہم پی سی بی کی درخواست پر اس کا نام نکال دیا گیا ہے۔ پیر کو اجمل لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی جوائن کر لیں گے۔ اس وقت ایک پانچ رکنی کمیٹی سعید اجمل کے ایکشن کی درستگی کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کرنے کے بجائے پہلے سعید کے ایکشن کو درست کرنے کا سوچا ہے ، اور ایک بار وہ اس سے مطمئن ہو گئے تو انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے دوبارہ بھیجا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.