سعودی سفیر نے ٹوئٹر پر اردو میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں’۔
ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں @iNaseemShah 🇵🇰 pic.twitter.com/sT0EyNCk6i
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) September 28, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے، پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
نسیم شاہ کو منگل کی شب اچانک طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں اور بخار ہونے پر انہیں رات کو اسپتال لے جایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.