سعودی عرب کا عازمین حج کی سہولت کے لئے نیا شہرتعمیرکرنے کا اعلان

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کے لئے ایک نیا شہر تعمیر کیا جائے گا جس کا مجموعی رقبہ 16 لاکھ مربع میٹر ہوگا۔ مدینہ منورہ میں اس بار حج کے موقع پر حجاج کا شہر آباد کیا جا رہا ہے جس کا مجموعی رقبہ 16 لاکھ مربع میٹر ہوگا ، جہاں متعدد ہوٹلوں کے ساتھ رپُر آسائش فلیٹس بھی تعمیر کئے جائیں گے، حکام کے مطابق شہر میں ریلوے اسٹیشنز ، بس اسٹاپ، سرکاری دفاتر اور 400 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال ہوگا جبکہ منصوبے کے تحت شہر میں بیک وقت 2 لاکھ عازمین حج قیام کرسکیں گے ، اس منصوبے پر سرکاری سرپرستی میں چلنے والا ادارہ سرمایہ کاری کرے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں سال کے دوران 60 لاکھ سے زائد افراد حج اور عمرہ اداکرنےکےلئےمکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کرتے ہیں جس میں ہر سال بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.