ایران میں کل ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سعید جلیلی سب سے آگے

تہران: ایران میں صدارتی انتخابی مہم آخری مرحلےمیں داخل ہو گئی جب کہ کل نئے صدر کے انتخاب کے لیے تجزیہ کاروں نے سعید جلیلی کو سب سے آگے قراردیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ ڈالنےکےلیے بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کریں،انتخابی دوڑ میں شریک 6 امیدواروں میں سے اکثریت سپریم لیڈر خامنہ ای کے قریبی سمجھے جانے والے قدامت پسند رہنماؤں کی ہے جن میں سے کسی ایک کو ایرانی عوام احمدی نژاد کا جانشین منتخب کریں گے،موجودہ صدر احمدی نژاد مسلسل تیسری مدت کے لیے صدارتی انتخاب پر پابندی کی وجہ سےامیدوارنہیں ہیں۔ ایرانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جوہری معاملات پر ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار سعید جلیلی کو انتخابی دوڑ میں برتری حاصل ہے

تبصرے بند ہیں.