ریاض ( مانیٹر نگ ڈیسک )سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے ماہ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرامکو کے ایک بیان میں کہاگیاکہ مملکت میں پٹرول پمپوں پر گیسولین 91 آکٹین گریڈ کی قیمت 129 ریال سے 143 ریال کی جارہی ہے اورآکٹین گریڈ 95 کی قیمت 144 ریال سے بڑھا کر 160 ریال کی جارہی ہے۔آرامکو نے دوروز قبل اپنے نصف سال کے آمدن اور اخراجات کے گوشوارے جاری کیے تھے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی مانگ اور قیمتوں میں کمی کے رجحان کی وجہ سے اس کے منافع کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔اس سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کے منافع کی شرح میں 73 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے باوجود کمپنی کا کہناتھا کہ وہ حصص داران میں 75 ارب ڈالر کی رقوم تقسیم کرے گی۔واضح رہے کہ آرامکو نے گذشتہ سال پہلی مرتبہ مارکیٹ میں اپنے حصص فروخت کیے تھے۔
تبصرے بند ہیں.