وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے عوام کو ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی خوشخبری سنا دی۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز اور پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔سعد رفیق نے بتایا کہ پاکستان ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیویٹ ائیر لائنز کو بھی کرایوں میں کمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت کا اعلان
انشا اللّٰہ آج رات بارہ بجے کے بعد عملدرآمد شروع ھو جائیگا pic.twitter.com/qzt2foOvmR
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 16, 2022
تبصرے بند ہیں.