سزا یافتہ کرکٹرز اگر ورلڈ ٹوئنٹی 20 جتوادیں تو معافی مل سکتی ہے، شعیب اختر

کراچی: سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کا کہنا ہے کہ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کے داغ ورلڈ ٹوئنٹی 20 فتح ہی دھوسکتی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ سلمان بٹ، آصف اور عامر نے غلطی کی اور انھیں اس کی سزا بھی مل گئی، میں ان کو معاف کرسکتا ہوں، مجھے امید ہے کہ انھوں نے اس سے سخت سبق سیکھا ہوگا، میں چاہتا ہوں کہ انھیں بھی دوسرا موقع دیا جائے تاکہ وہ خود کو اچھا انسان ثابت کرسکیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے نزدیک اگر ان کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 کھیلنے کا موقع دیا جاتا اور وہ اپنے ملک کو اس میں کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں تو پھر ان کے داغ دھل سکتے ہیں، اگر وہ واقعی اپنے کئے پر شرمندہ اور معافی مانگنا چاہتے ہیں تو پھر انھیں زبانی کلامی کہنے کے بجائے بھارت جاکر ورلڈ کپ جیتنا چاہیے اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو پھر ہم انھیں معاف کرسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.