سری لنکا نے ٹرائنگولرسیریز کی ٹرافی قبضے میں کرلی

بولاوایو: 

\

ٹائٹل جیتنے کی زمبابوین امیدیں ناقص بیٹنگ کی بھینٹ چڑھ گئیں، سری لنکا نے فائنل میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹ سے پچھاڑ کر ٹرائنگولر سیریز جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق 161 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کو شروع میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب برین ویٹوری نے ٹاپ 3 بیٹسمینوں کو  42 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا، اننگز کی پہلی ہی گیند پر دھنن جایا ڈی سلوا ایل بی ڈبلیو ہوگئے، انھیں کھاتہ تک کھولنے کا موقع نہیں ملا، نروش ڈک ویلا  16 رنز بناکر بولڈ ہوئے جبکہ کوشل پریرا 14 رنز بناکر ویٹوری کی گیند پر والیر کا کیچ بن گئے۔

تبصرے بند ہیں.