ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ؛ پاکستان نے سری لنکن ٹیم کواڑا کر رکھ دیا

بنکاک: 

ایشین ویمنز ٹوئنٹی20 کرکٹ کپ میں پاکستانی ٹیم نے راہ میں آنے والی سری لنکن ٹیم کو بھی اڑا کر رکھ دیا، گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو 8 وکٹ سے قابو کرلیا۔

اے سی سی ٹوئنٹی 20 ویمنز کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو8 وکٹ سے مات دے دی، گرین شرٹس نے 113 کا ہدف 18.2 اوورز میں دو وکٹ کھو کر حاصل کرلیا، جویریہ خان 51 گیندوں پر 56رنز ناٹ آؤٹ بناکر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے میں بھی کامیاب رہیں، پانچ باؤنڈریز بھی ان کی اننگز کا حصہ رہیں، نین عابدی 28 پر ناٹ آؤٹ رہیں، انھوں نے 24 گیندوں کا سامنا کیا، اوپنر عائشہ ظفر 7 اور ون ڈاؤن بسمہ معروف 17رنز بناکر پویلین واپس ہوگئیں، اس سے قبل ٹاس جیتنے والی سری لنکن ٹیم نے8 وکٹ پر112رنزاسکورکیے، چماری اتاپتو نے36 گیندوں پر31 رنزاسکور کیے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور2 سکسرشامل رہے، ڈیلانی مینڈورا نے 24 رنزبنانے کیلیے23 گیندوں کا سامنا کیا۔

تبصرے بند ہیں.