سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 میچ میں دو رنز سے شکست دیدی

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو چٹاگانگ ٹی 20 میچ دو رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

چٹاگانگ: () مہمان آئی لینڈرز نے مقررہ بیس اوور میں ٹوٹل کو ایک سو اڑسٹھ تک پہنچایا، کوشال پریرا چونسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دلشان کی تجربہ کاری کام نہ آ سکی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ کلوسیکرا کے اکتیس رنز عمدہ اضافہ ثابت ہوئے۔ جواب میں میزبان بنگالی ٹائیگرز کو باون رنز کا اچھا آغاز ملا اس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ انعام الحق کے اٹھاون رنز نے ٹیم کو فتح کی امید دلائی۔ دو کھلاڑیوں کے صفر پر آؤٹ ہو جانے سے سارے کیے پر پانی پھر گیا۔ سات بیٹسمین ٹوٹل کو ایک سو چھیاسٹھ تک پہنچا سکے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلہ چودہ فروری کو ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.