سری لنکا سیریز کیلئے قومی ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مصباح الح

قومی ٹیسٹ کرکٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا سیریز کیلئے قومی ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کریں جبکہ انضمام الحق کہتے ہیں کہ قومی سطح پر اچھے کھلاڑیوں کا نہ آنا ڈومیسٹک سطح پر کمزوریوں کو ظاہر کرتا۔

لاہور: () باغ جناح گراؤنڈ میں سالانہ کرکٹ فیسٹول کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ سری لنکا سیریز کیلئے ہماری ٹیم اچھی ہے۔ پر امید ہوں کہ سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کریں ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اچھا پرفام کر رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اگر کوچنگ کیلئے کہے تو میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔ انضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلا گیا جسے توفیق الیون نے چار وکٹوں سے جیت لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں عامر سہیل کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے بطور چئرمین پی سی بی آئی سی سی میں بگ تھری کا ساتھ دیا تھا اب وہ پیچھے کیوں ہٹے ہیں ۔ سعید اجمل کو اپنے مستقبل کے حوالے سے خود فیصلہ کرنا چاہیے۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ منٹو پارک میں کرکٹ بحال کی جائے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو فروغ ملے ۔ کرکٹ ہیروز نے تقریب کے آخر میں میچ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ –

تبصرے بند ہیں.