آئی سی سی صدارت کیلئے نامزدگی میرے لئے اعزاز ہے: ظہیر عب

سابق کپتان ظہیر عباس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کیلئے نامزدگی کو پاکستان اور اپنے لئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

کراچی: (ویب ڈیسک) ایک انٹرویو میں ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا کہ اس طرح کی تقرریوں سے کھیل کو فائدہ پہنچے گا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سو سینچریاں بنانے والے واحد پاکستانی سابق بلے باز ظہیر عباس نے کہا رسمی عہدہ ہونے کے باوجود مجھے جس چیز نے سب سے زیادہ پُرجوش کیا وہ یہ کہ میں پہلا کھلاڑی ہوں جو آئی سی سی کا صدر بنے گا۔ میں ایک ایسی فضا بنانے میں مدد کر سکتا ہوں جہاں کھیل کے فروغ کو سب سے زیادہ ترجیح حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو مزید موثر انداز میں چلانے کیلئے ضروری ہے کہ اہم عہدوں پر سابق کھلاڑیوں کو کام کا موقع دیا جائے۔ –

تبصرے بند ہیں.