سرگودہا(بیورورپورٹ )سرگودھا کے قریب زیر حراست ملزم کو چھڑوانے اور تعاقب پر پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاںبحق ملزم کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمات درج کر کے ضلع بھر کی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا(باقی صفحہ7بقیہ نمبر12)
ٹاسک دے دیا گیا۔ڈی پی او نے ذمہ داران کا تعین کر کے محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا اوروقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے تھانہ صدر کے مقدمات ڈکیتی میں جسمانی ریمانڈ پر ملزم چک 131 جنوبی کے شیخ محمد عثمان ولد عبدالکریم کو برآمدگی کے لئے پولیس لے جا رہی تھی کہ چک 30 شمالی کے قریب دوموٹر سائیکلوں سوار چار افراد نے پولیس حراست سے ملزم کو چھڑوا لیا اور فرار ہو گئے۔ جس کی اطلاع پر تھانہ جھال چکیاں اور تھانہ صدر پولیس اور دیگر نفری نے پانچوں موٹرسائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا تو نواحی چک 67 شمالی نہر پٹڑی کے قریب ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی تو جوابی کاروائی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان سلطان پور بنگلہ کی جانب فرار ہو گئے تو پولیس کو جائے وقوعہ سے ملزم شیخ محمدعثمان کی نعش ملی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جانبحق ہوا۔پولیس تھانہ جھال چکیاں نے مقتول ملزم کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی
پولیس مقابلہ۔
تبصرے بند ہیں.