سرمائے کی قلت ، سٹیٹ بینک نے 773 ارب روپے فراہم کر دئیے

سات روزہ اوپن مارکیٹ میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز خرید کر سرمائے کی قلت دور کی گئی

کراچی : منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے سٹیٹ بنک نے سات سو تہتر ارب روپے فراہم کر دئیے ۔ سٹیٹ بنک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی ۔ خریدے گئے بلز پر شرح سود آٹھ فیصد طے پائی ۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سات سو اکاسی ارب روپے کی پیشکشیں دی گئی تھیں

تبصرے بند ہیں.